5
اسلام آباد( کامرس ڈ یسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان رواں سال پانڈا بانڈز کا اجرا کرے گا جو چینی کیپیٹل مارکیٹ میں پاکستان کے قدموں کا آغاز ہوگا۔چین میں با فورم برائے ایشیا 2025 کی سالانہ کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں ڈالر اور یورو میں بانڈز جاری کیے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ چین کی مارکیٹ سے فائدہ اٹھایا جائے۔