اسلام آباد( اباسین خبر) وفاقی حکومت نے افغان باشندوں کیلئے 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈلائن میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے اجلاس میں افغان باشندوں کو ملک چھوڑنے کے حوالے سے سختی سے عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس فیصلے کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو فوری طور پر نکالنے کی ہدایت بھی دی جاچکی ہے۔دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان کے اس فیصلے پر شدید اعتراض کیا ہے اور غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کے پلان کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ اس ڈیڈلائن سے افغان شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان نے 2023 سے 2025 تک 8 لاکھ 44 ہزار 499 افغان باشندوں کو بے دخل کیا ہے۔
پاکستان نے افغان باشندوں کیلئے 31 مارچ کی ڈیڈلائن میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا شدید ردعمل
10