کراچی ( ہیلتھ ڈیسک)رواں سال کراچی میں 146 افراد اور سندھ بھر میں 164 افراد ڈینگی سے متاثر ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق، مارچ کے دوران کراچی میں ڈینگی کے 24 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق، ڈینگی ایک وائرل بیماری ہے جو مچھروں کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔ وہ گھروں، دفاتر، گلیوں، گملوں، پرانے ٹائروں اور پانی کی ٹنکیوں میں جمع پانی کو مچھر کی افزائش کا سبب سمجھتے ہیں۔احتیاطی تدابیر: ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے، جیسے کہ گھروں اور دفاتر میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں، پانی کی ٹنکیاں ڈھانپ کر رکھیں، اے سی اور ریفریجریٹر کی ٹریوں کو خشک رکھیں، اور مچھر مار اسپرے کا استعمال کریں تاکہ ڈینگی کے پھیلا کو روکا جا سکے۔
سندھ میں ڈینگی سر اٹھانے لگا164مر یض ہسپتال پہنچ گئے، شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں:ماہرین
7