لاہور( شو بز ڈیسک)پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ و ماڈل صبا قمر کی ایک ویڈیو حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ویڈیو میں صبا قمر اپنے میک اپ آرسٹ کے ساتھ موجود ہیں، جو ان سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مداحوں نے ان کی اسٹوریز کو یاد کرنا شروع کر دیا ہے، جس پر صبا جواب دیتی ہیں کہ انہیں نظر لگ گئی ہے۔اس ویڈیو میں میک اپ آرسٹ نے سوشل میڈیا پر فالو کرنے والے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ صبا قمر کے لیے دعائیں کریں کیونکہ وہ بیمار ہیں، مگر اب پہلے سے بہتر ہو رہی ہیں۔ویڈیو میں دونوں کے بیچ کی بے تکلف گفتگو نے سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید کا سامنا کیا، جہاں کچھ افراد نے صبا قمر کو اس بے تکلف انداز پر تنقید کا نشانہ بنایا۔یاد رہے کہ صبا قمر نے حالیہ دنوں میں اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ بیمار ہیں اور انہیں دعاں کی ضرورت ہے۔
صبا قمر کو میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ وائرل ویڈیو پر تنقید کا سامنا
6