اسلام آباد( اباسین خبر)اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے سنیارٹی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی جانب سے یہ درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ قرار دے کہ صدر کو ججز کے تبادلے کے لامحدود اختیارات حاصل نہیں ہیں اور مفاد عامہ کے بغیر ججز کا ایک ہائیکورٹ سے دوسرے ہائیکورٹ میں ٹرانسفر نہیں کیا جا سکتا۔مذکورہ درخواست منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے دائر کی گئی ہے، جو 49 صفحات پر مشتمل ہے۔ درخواست میں تبادلے والے ججز کو کام سے روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے اور جسٹس سرفراز ڈوگر کو قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر کام سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قبل ازیں، جسٹس سرفراز ڈوگر کو سنیارٹی میں سینئر جج تعینات کرنے کے خلاف 5 ججز نے ریپریزنٹیشن دائر کی تھی، جسے سابق چیف جسٹس عامر فاروق نے مسترد کر دیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کا سنیارٹی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع
3