کراچی ( سپورٹس ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کی میزبان پاکستان ٹیم کو 60 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان کی اننگز کا آغاز بابر اعظم اور سعود شکیل نے کیا۔ سعود شکیل 19 گیندوں پر 6 رنز بنا کر 8 کے مجموعے پر آٹ ہوئے۔پاکستان کی دوسری وکٹ کپتان محمد رضوان کی صورت میں گری، جو 14 گیندوں پر 3 رنز بنا کر آٹ ہو گئے۔تیسری وکٹ پر بابر اعظم اور فخر زمان نے کچھ مزاحمت کی، تاہم فخر زمان، جو انجری مسائل کا شکار تھے، 24 رنز بنا کر بریسویل کی گیند پر 69 کے مجموعے پر بولڈ ہو گئے۔چوتھی وکٹ پر سلمان علی آغا نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر ٹیم کو 127 کے مجموعے تک پہنچایا، تاہم سلمان نے چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آٹ ہو گئے۔ انہوں نے 28 گیندوں پر 42 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔نیوزی لینڈ کو پانچویں وکٹ بھی جلد ہی مل گئی، 128 کے مجموعے پر طیب طاہر ایک رن بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔کیوی بولرز کے سامنے بابر اعظم نے 64 رنز تک مزاحمت دکھائی۔ سینٹنر کی گیند پر اونچا شاٹ لگانے کی کوشش میں بابر اعظم 153 کے مجموعے پر کیچ آٹ ہو گئے۔ساتویں وکٹ پر شاہین آفریدی اور خوشدل شاہ کے درمیان 47 رنز کی پارٹنرشپ بنی، تاہم شاہین 200 کے مجموعے پر 14 رنز بنا کر کیچ آٹ ہو گئے۔خوشدل شاہ نے ایک جانب اپنا لاٹھی چارج جاری رکھا اور 49 گیندوں پر 69 رنز بنا کر 229 کے ٹوٹل پر کیچ آٹ ہو گئے۔
چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست
11