لاہور( اباسین خبر)پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ لاہور، فیصل آباد، گوجرہ، چیچہ وطنی اور دیگر شہروں میں موسلادھار بارش اور بوندا باندی سے ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں، جس سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی، جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ پشاور اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی، جس سے خنکی بڑھ گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ملک بھر میں بارش نے رنگ جما دیا، موسم دلفریب، جاتی خنکی کی واپسی
4