کو ئٹہ ( اباسین خبر)صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ سول ہسپتال کوئٹہ شہر اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں عوام کو طبی سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کی فعالیت کو سراہتے ہوئے محکمہ صحت کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی کے وژن کے تحت صوبے کے ہر شہری تک بہترین طبی سہولتیں پہنچانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔سول ہسپتال کے دورے کے دوران بخت محمد کاکڑ نے ٹراما سینٹر، آئی سی یو سمیت مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور وہاں موجود مریضوں اور ان کے رشتہ داروں سے بات چیت کی۔ انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سول ہسپتال نہ صرف کوئٹہ بلکہ بلوچستان کے دیگر اضلاع سے آنے والے مریضوں کے لیے ایک اہم علاج گاہ ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ وزیراعلی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے محنت کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے نتائج عوام تک جلد پہنچیں گے۔
سول ہسپتال عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہے ،وزیر صحت
3