کوئٹہ ( اباسین خبر)کوئٹہ کے نواحی علاقے شعبان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق، دہشت گرد بھاری اسلحے سے لیس تھے اور ایک بڑے حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے، لیکن سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث ان کی کوشش ناکام ہو گئی۔فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت سپاہی محمد رمضان اور سپاہی شمس ال اسلام کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی اہلکار کا نام آصف رضا بتایا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور باقی دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔دہشت گردی کی اس کارروائی کے بعد، پولیس کا کہنا تھا کہ شہید اہلکاروں کی قربانی ان کی وطن سے بے پناہ محبت اور دہشت گردی کے خلاف عزم کا اظہار ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ سکندر آباد میں ایک مبینہ خودکش بمبار ہدف سے پہلے دھماکے میں ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق، خودکش بمبار کسی جگہ دہشت گردی کی کوشش کر رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی پھٹ گیا۔ اس کے اعضا کو ڈی این اے ٹیسٹ اور نادرا سے تصدیق کے لیے بھیجا جائے گا۔
کوئٹہ، شعبان میں فورسز نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی
3