کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)میٹا نے فیس بک لائیو ویڈیوز کے حوالے سے ایک اہم اپڈیٹ کا اعلان کیا ہے۔ اب سے تمام فیس بک لائیو ویڈیوز صرف 30 دن تک دستیاب ہوں گی، جس کے بعد وہ خود بخود ڈیلیٹ کر دی جائیں گی۔رپورٹ کے مطابق، اس تبدیلی کا مقصد لائیو ویڈیوز کے سٹوریج دورانیے کو اپ ڈیٹ کرنا ہے، کیونکہ میٹا نے مشاہدہ کیا کہ اکثر صارفین فیس بک لائیو ویڈیوز کو صرف چند ہفتوں تک دیکھتے ہیں۔ اس سے قبل یہ ویڈیوز لامحدود عرصے تک سوشل میڈیا نیٹ ورک پر محفوظ رہتی تھیں۔میٹا کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی آنے والے چند مہینوں میں مرحلہ وار لاگو کی جائے گی اور 30 دن سے زیادہ پرانی تمام فیس بک لائیو ویڈیوز کو ہٹا دیا جائے گا۔ ویڈیوز کی ڈیلیٹ ہونے سے قبل صارفین کو نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا اور 90 دن کی مہلت دی جائے گی تاکہ وہ اپنی لائیو ویڈیوز کو کہیں اور محفوظ کر سکیں۔صارفین کو اس دوران اپنی ویڈیوز کو ڈان لوڈ کرنے، کلاڈ سٹوریج میں منتقل کرنے یا کسی ریل کی شکل میں تبدیل کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی۔اس تبدیلی کے ساتھ ساتھ، فیس بک پر صارفین کو اس بات کی یاد دہانی بھی کی گئی ہے کہ اگر کوئی صارف کسی دوسرے شخص کو نقصان پہنچانے والا یا دھمکی آمیز مواد شیئر کرتا ہے، تو اس کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دی جا سکتی ہے۔
میٹا کی جانب سے فیس بک لائیو میں بڑی تبدیلی متعارف
7
پچھلی پوسٹ