کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے ڈس لائیک بٹن کی آزمائش شروع کر دی ہے اور اسے محدود صارفین کے لیے دستیاب کر دیا گیا ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق، اس نئے فیچر کے تحت صارفین اب کسی بھی پوسٹ یا ویڈیو کو براہ راست ڈس لائیک نہیں کر سکیں گے، بلکہ وہ صرف پوسٹ یا ویڈیو پر کیے گئے کمنٹس کو ڈس لائیک کر سکیں گے۔ یہ فیچر ویڈیوز اور پوسٹس دونوں پر ظاہر ہوگا، اور ابتدائی طور پر ڈس لائیک بٹن کو کمنٹس تک محدود رکھا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق، ڈس لائیک بٹن کو خفیہ رکھا جائے گا، یعنی دوسرے صارفین کو یہ نظر نہیں آئے گا، لیکن کمنٹس کرنے والے اور پوسٹ کرنے والے صارفین کو اس تک رسائی ملے گی۔ علاوہ ازیں، ڈس لائیک کرنے والے صارف کا یوزر نیم بھی واضح نہیں ہوگا، جس کے باعث یہ فیچر کو مزید بہتر قرار دیا جا رہا ہے۔انسٹاگرام کے سربراہ نے تھریڈ پوسٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ ڈس لائیک بٹن کی آزمائش جاری ہے اور مستقبل میں اس فیچر کو مزید صارفین کے لیے دستیاب کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فیچر کا مقصد لوگوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ ان کے کمنٹس دوسروں کو پسند نہیں آئے، تاکہ ماحول کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔
انسٹاگرام پر ڈس لائیک بٹن کی آزمائش کا آغاز
3