کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ کا استعمال دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد افراد کرتے ہیں اور صارفین کو اکثر میسجز کی بھرمار کا سامنا ہوتا ہے۔ اس سے قبل واٹس ایپ نے ایک فیچر کی آزمائش کی تھی جس کے ذریعے تمام ان ریڈ (unread) میسجز کو خودکار طور پر کلیئر کیا جا سکتا تھا، مگر یہ فیچر بعد میں روک دیا گیا تھا۔ اب اس فیچر کی دوبارہ آزمائش شروع کر دی گئی ہے۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، یہ فیچر آئی او ایس ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں دیکھنے کو ملا ہے۔ اس فیچر کے تحت واٹس ایپ کی نوٹیفکیشن سیٹنگز میں “کلیئر بیج” کے نام سے نیا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ اس آپشن کو فعال کرنے پر جب بھی صارف ایپ کو کھولے گا، ہوم اسکرین پر موجود بیج (جو ان ریڈ میسجز کی تعداد کو ظاہر کرتا ہے) مکمل طور پر کلیئر ہو جائے گا۔اس فیچر کا مقصد صارفین کو ان میسجز کی بھرمار سے بچانا ہے جو ان کے لیے غیر ضروری ہوتے ہیں اور جو انزائٹی کا باعث بنتے ہیں۔ خاص طور پر وہ صارفین جو متعدد واٹس ایپ گروپس کا حصہ ہیں، انہیں یہ فیچر بہت فائدہ مند ثابت ہوگا کیونکہ انہیں تمام میسجز پڑھنے کا وقت نہیں مل پاتا۔رپورٹ کے مطابق، اس فیچر کو آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنے واٹس ایپ ان باکس کو بہتر طور پر منظم رکھ سکیں گے اور وقت کی بچت بھی ہو سکے گی۔
واٹس ایپ کا وہ بہترین نیا فیچر جسکی کمی سب محسوس کرتے ہیں
5