ممبئی ( شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ جلد اپنی مشہور فرنچائز پائریٹس آف دی کیریبین کی آخری اور چھٹی فلم کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جانی ڈیپ ایک مرتبہ پھر اپنے مشہور کردار کیپٹن جیک اسپیرو میں دکھائی دیں گے کیونکہ ڈزنی اس فرنچائز کی چھٹی فلم بنانے جا رہا ہے۔جانی ڈیپ نے اس فرنچائز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور ان کا جیک اسپیرو کا کردار ہی اس فرنچائز کی وجہ شہرت بنا۔ اس فلم سیریز نے دنیا بھر میں 4.5 بلین ڈالر سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔یاد رہے کہ جانی ڈیپ کا کیریئر ایک طویل عرصے تک متنازعہ عدالتی مقدمات اور گھریلو تشدد کے الزامات کی وجہ سے متاثر رہا، جس کے بعد ڈزنی نے ان سے اپنا تعلق کچھ عرصے کے لیے ختم کر لیا تھا۔ تاہم، امبر ہرڈ کے خلاف کیس جیتنے کے بعد، ڈزنی نے ان کے ساتھ اپنے تعلقات دوبارہ استوار کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈزنی جلد ہی اس فرنچائز کی چھٹی فلم کے لیے پروڈکشن شروع کرنے جا رہا ہے، جس میں جانی ڈیپ کیپٹن جیک اسپیرو کے طور پر واپس آئیں گے۔ یہ فلم جلد ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
جانی ڈیپ پائریٹس آف دی کیریبین 6 کے ساتھ اسکرین پر واپس آرہے ہیں؟
6