4
کراچی ( ہیلتھ ڈیسک)کراچی میں انفلوئنزا کے پھیلا کے سبب شہریوں کو ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق نئے سال کے آغاز سے 13 فروری تک سانس کے مختلف امراض کے 248 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ انفلوئنزا ایچ ون این ون کے 119 کیسز شامل ہیں۔انفلوئنزا اے اور بی کے مجموعی طور پر 95 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے 8، رائنوائرس کے 15 اور آر ایس وی کے 2 کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری غیر معیاری غذا سے اجتناب کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں تاکہ بیماری کے پھیلا کو روکا جا سکے۔