پشاور( اباسین خبر)ضلع کرم کے علاقے اوچت میں حملہ آوروں نے 100 گاڑیوں پر مشتمل ٹرکوں کے قافلے پر حملہ کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں نے سات مختلف مقامات سے قافلے پر فائرنگ کی اور گاڑیوں کو لوٹنا شروع کر دیا۔ سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر ردعمل دیتے ہوئے گن شپ ہیلی کاپٹروں سے جوابی فائرنگ کی۔لوئر کرم میں حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے قافلے کو ٹل کے مقام پر روک لیا گیا۔ حملہ آوروں کی فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ قافلہ ٹل سے کرم کی طرف روانہ ہو رہا تھا۔دوسری جانب، ضلع کرم میں کوہاٹ امن معاہدے کے تحت متحارب فریقین کے بنکرز کے خاتمے کا عمل جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق، لوئر اور اپر کرم میں مورچوں کو مسمار کیا جا رہا ہے تاکہ علاقے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔
ضلع کرم میں امدادی اشیاء کے قافلے پر فائرنگ، گاڑیوں میں لوٹ مار
10