کراچی ( سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے اہم میچ سے قبل سندھ حکومت نے شائقین کرکٹ کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ 23 فروری کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں اسکرینیں نصب کی جائیں گی تاکہ لوگ پاک بھارت میچ کا لطف اٹھا سکیں۔صوبائی وزیر کھیل محمد بخش مہر نے اس بات کا اعلان کیا کہ کراچی، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بڑی اسکرینیں نصب کی جائیں گی تاکہ عوام کو میچ کی براہ راست نشریات دیکھنے کا موقع مل سکے۔اسی طرح سندھ کے دیگر 30 اضلاع میں بھی اسکرینیں نصب کرنے کا انتظام کیا جائے گا تاکہ ہر علاقے کے شائقین کرکٹ میچ کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ کراچی کے ساحلِ سمندر سی ویو پر بھی شائقین کے لیے اسکرینز نصب کی جائیں گی۔اس کے علاوہ، سندھ یوتھ کلب گلستانِ جوہر میں بھی میچ کی لائیو نشریات دکھانے کا انتظام کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس تاریخی میچ سے لطف اندوز ہو سکیں۔
چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت میچ سے قبل سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ
5