کو ئٹہ ( اباسین خبر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزداہ جمال رئیسانی نے بارکھان میں دہشت گردوں کی جانب سے نہتے مسافروں کو نشانہ بنانے کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا یہ عمل بزدلی کی مثال ہے، کیونکہ کوئی بھی نظریہ یا عقیدہ بے گناہ افراد کے خون کی اجازت نہیں دیتا۔جمال رئیسانی نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا نہ کوئی مذہب ہوتا ہے نہ قوم، اور وہ بلوچستان کو خون میں رنگنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں کو جلد اپنے انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔بارکھان واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے نوابزداہ جمال رئیسانی نے کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ اس طرح کے واقعات کا تدارک ہو سکے۔
بلوچستان کو آگ اور خون میں نہلانے والے جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے،جمال رئیسانی
4