کو ئٹہ ( اباسین خبر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان اور رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر میں مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حصول کے لیے مضبوط عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بلوچستان کے عوام کو متحد کر کے حقوق کے حصول کے لیے تیار کریں گے، اور جب تک ہم سب مل کر اپنے حقوق کے لیے آواز نہیں اٹھائیں گے، تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ بے گناہ افراد کا قتل انسانیت کے خلاف ہے اور بلوچستان کو بے گناہوں کا قتل گاہ نہیں بننے دینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے وسائل لوٹے جا رہے ہیں اور یہاں کی عوام کو روزگار، علاج، اور تعلیم تک رسائی حاصل نہیں۔ غریبوں کے لیے تعلیم کے دروازے بند ہیں اور لوٹ مار، بدامنی، اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے حکمرانوں، مقتدر قوتوں اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ بلوچستان کے عوام کو ہر صورت میں حقوق دیں۔ “ہمیں خیرات کی نہیں بلکہ اپنے حقوق کی ضرورت ہے، اور ہم یہ حقوق ہر صورت میں حاصل کریں گے۔” انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل، بدامنی، بے روزگاری، اور غربت کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو غیر مفاد پرست ہیں اور جو بلوچستان کے وسائل پر قبضہ کیے ہوئے ہیں۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان کے عوام کی جان و مال غیر محفوظ ہیں اور سیکیورٹی اداروں کا رویہ عوام کے ساتھ ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے ایف سی اور سیکیورٹی اداروں کی طرف سے عوام کی تذلیل، گالی گلوچ، بدتمیزی، اور بھتہ خوری کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عوام ان اداروں سے نفرت کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ جماعت اسلامی “حق دو بلوچستان” مہم کے تحت عوام کے حقوق کی فراہمی، لاپتہ افراد کی بازیابی، اور قبضہ مافیا کے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کو گوادر سے ژوب تک حقوق دلانے اور ان کے مسائل حل کرنے کی مہم چلائے گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد کا تاریخی دھرنا د
بلوچستان کے عوام کو متحد کرکے حقوق کے حصول کیلئے تیار کروں گا، ہدایت الرحمان
4
پچھلی پوسٹ