5
پشاور( اباسین خبر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ اگر علی امین گنڈا پور کو دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے تو انہیں عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ سیاسی بیانات اور زبانی جمع خرچ سے کچھ نہیں ہوگا، علی امین وہ واحد وزیراعلی ہیں جو اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں صوبے کو محروم رکھنے کے لیے نکالا گیا اور اسمبلی سے نکالا گیا، مگر میدان سے ہمیں کوئی نہیں نکال سکتا۔