کراچی( اباسین خبر) سندھ حکومت نے وفاقی حکومت پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ترجمان سندھ حکومت ارسلان شیخ نے پریس کانفرنس میں کراچی کے گیس اور بجلی کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو اپنا نظام درست کرنا چاہیے اور پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ زیادتی پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔ ارسلان شیخ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کو عارضی طور پر سپورٹ کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں انتشار پسند عناصر ایسی فضا قائم کرنا چاہتے ہیں جس سے استحکام متاثر ہو۔ سیہون میں حادثے کی وجہ تباہ حال روڈز ہیں، جبکہ وفاق نے سندھ کو نظر انداز کر رکھا ہے۔ حیدرآباد اور سکھر کے موٹر وے منصوبے بھی تاخیر کا شکار ہیں۔ترجمان سندھ حکومت نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آئینی تقاضوں کو پورا کرے۔
سندھ حکومت نے وفاق پر تحفظات کا ا ظہار کر دیا
5