6
لاہور( سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی اب ہر چار سال بعد منعقد کی جائے گی، جس میں دنیا کی 8 بہترین ون ڈے ٹیمیں حصہ لیں گی۔اسی طرح، ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 میں متعارف کروائی جائے گی اور یہ ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلی جائے گی۔ یہ دونوں فیصلے کرکٹ کی عالمی سطح پر مزید مقابلے بڑھانے اور خواتین کرکٹ کی ترقی کے لئے اہم قدم ہیں۔