کراچی ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا کو سہ فریقی سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا گیا ہے۔ کراچی میں کھیلے گئے اس سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔نیوزی لینڈ کے ویل اورور نے فائنل میچ میں شاندار کارکردگی دکھائی جبکہ سلمان علی آغا نے سیریز کے بہترین کھلاڑی کے طور پر اپنے آپ کو منوایا۔اس موقع پر سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم نے 30 سے 40 رنز کم بنائے، اور اگر سکور 280 سے زیادہ ہوتا تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی پچز غیر یقینی ہوتی ہیں، جہاں ایک پر بیٹنگ کے لئے سازگار حالات تھے تو دوسری پر دہرا پیس تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران ان کے اور محمد رضوان کے آٹ ہونے کے بعد میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا۔محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کی بالنگ کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اور سلمان آغا لمبی پارٹنرشپ لگانا چاہتے تھے، لیکن وہ ممکن نہ ہو سکا۔
سلمان علی آغا سہ فریقی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار
6