1
کراچی ( شو بز ڈیسک)حیدرآباد میں معروف سندھی شاعر آکاش انصاری آگ سے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق، آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت معروف سندھی شاعر آکاش انصاری کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق، ڈاکٹر آکاش انصاری اپنے گھر میں شارٹ سرکٹ کے سبب آگ سے جھلس کر جاں بحق ہوئے۔