واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس کو ہفتے دوپہر 12 بجے تک کا الٹی میٹم دے دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو سیز فائر ختم کر دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیرِاعظم سے بھی بات چیت کا امکان ہے، اور یرغمالیوں کی حالت کے بارے میں کوئی یقین نہیں ہے۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اردن اور مصر پناہ گزینوں کو نہ لے تو ان ممالک کی امداد بند کر سکتے ہیں اور امید ہے کہ اردن پناہ گزینوں کو قبول کرے گا۔واضح رہے کہ پیر کو اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے بعد حماس نے یرغمالیوں کی رہائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی تھی۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اس فیصلے کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ ماہ قطر، امریکا اور مصر کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت غزہ میں 15 ماہ سے جاری جنگ کا اختتام ہوا تھا۔
یرغمالی ہفتے تک رہا نہ ہوئے تو سیز فائر ختم کردوں گا: ٹرمپ کی حماس کو دھمکی
10