5
اسلام آباد( اباسین خبر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب بلدیاتی انتخابات کے معاملے کی سماعت کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیات پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ ان دونوں حکام کو 26 فروری کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے نوٹس میں کہا ہے کہ پنجاب بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی کے متعدد مواقع دیے گئے تھے، مگر پنجاب حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ یاد رہے کہ پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی مدت 31 دسمبر 2021 کو ختم ہو چکی تھی، اور اب اس حوالے سے کارروائی کی جا رہی ہے۔