کراچی ( اباسین خبر)شہر قائد کے تھانہ گارڈن کی حدود میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جو خود کو سرکاری افسر ظاہر کر رہا تھا۔ ملزم کی شناخت بابر خان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ اس کے ساتھ سیکیورٹی گارڈ نبی بخش بھی موجود تھا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی، ایک رائفل اور دیگر سامان برآمد کیا ہے۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم بابر خان اپنے دعوں کے حق میں کوئی مستند دستاویزات پیش نہ کر سکا۔مزید تحقیقات سے پتہ چلا کہ ملزم کی گاڑی میں سائرن اور ریوالونگ لائٹ بھی نصب تھی، جو اسے سرکاری افسر کے طور پر ظاہر کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
کراچی، جعلی سرکاری افسر ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار، سیکیورٹی گارڈ بھی شامل
3