کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں اپنے مداحوں کو ایک ویڈیو کے ذریعے حیران کن خبر دی، جس میں وہ شادی کی تقریب میں ایک جوڑے کا نکاح پڑھاتے ہوئے نظر آئے۔ویڈیو میں حمزہ علی عباسی نے نہ صرف نکاح پڑھایا بلکہ دولہا کی طرف سے حق مہر کی رقم کا بھی اعلان کیا۔ اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔سوشل میڈیا پر مختلف صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ کچھ صارفین تو مزاحیہ انداز میں حمزہ علی عباسی کو “مولانا حمزہ علی عباسی” کہہ رہے ہیں، جبکہ کچھ دیگر ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ لوگوں کو اپنے مذہبی فرائض خود ادا کرنے چاہیے۔دوسری جانب، کچھ سوشل میڈیا صارفین اس پر تنقید کرتے ہوئے یہ کہتے ہیں کہ اداکاروں کو نکاح جیسے حساس عمل کی پوری سمجھ نہیں ہوتی، اور انہیں اس طرح کے کاموں سے گریز کرنا چاہیے۔ایک صارف نے تو یہ بھی لکھا کہ “اتنا ہینڈسم مولوی، میرا بھی نکاح پڑھا دو”۔یہ ویڈیو حمزہ علی عباسی کے مداحوں میں خوب ہلچل مچائے ہوئے ہے، اور اس پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
حمزہ علی عباسی کی نکاح پڑھانے کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے
6