بہاولپور( اباسین خبر)پاک فوج ملک کی معاشی ترقی میں معاونت جاری رکھے گیآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں اپنی مکمل حمایت فراہم کرتی رہے گی۔آرمی چیف نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز، وفاقی و صوبائی وزرا اور زرعی شعبے کے افسران کے ہمراہ ایس آئی ایف سی کے “گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو” کا دورہ کیا۔ اس دوران “سمارٹ ایگری فارم”، “گرین ایگری مالز” اور “ایگری ریسرچ سہولت سنٹر” کا افتتاح بھی کیا گیا۔دورے کے دوران جدید زرعی مشینری کی نمائش کی گئی، جس سے کسانوں کو مشینری کرائے پر حاصل کرنے کی سہولت ملے گی۔ اس منصوبے کے تحت پنجاب بھر میں 25 “گرین ایگری مال” بنائے گئے ہیں، اور سال کے اختتام تک 250 مزید مالز کی تکمیل متوقع ہے۔اس منصوبے کا مقصد کسانوں کو معیاری بیج، کھاد، کیڑے مار ادویات اور جدید مشینری رعایتی قیمتوں پر فراہم کرنا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پنجاب جدید زراعت میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے، اور پاک فوج اس ترقی میں معاونت فراہم کرتی رہے گی۔وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ چولستان اور پنجاب میں جدید زراعت کا انقلاب آ چکا ہے، جو کسانوں کی ترقی اور پاکستان کی خوشحالی کا ضامن ہے۔
پاک فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی: آرمی چیف
1