کیلیفورنیا( مانیٹر نگ ڈیسک)گوگل میسجز اور واٹس ایپ کے درمیان تعاون کا یہ نیا فیچر صارفین کے لیے ایک دلچسپ اپڈیٹ ہے، جس سے اب آپ گوگل میسجز کے ذریعے براہ راست واٹس ایپ ویڈیو کال کر سکیں گے۔ اس فیچر میں جب آپ کسی ایسے شخص سے بات کر رہے ہوں گے جس کے پاس واٹس ایپ انسٹال ہو، تو گوگل میسجز میں ایک نیا ویڈیو کال آئیکن دکھائی دے گا۔ اس آئیکن پر ٹیپ کر کے آپ فورا واٹس ایپ کے ذریعے ویڈیو کال شروع کر سکیں گے۔یہ فیچر فی الحال ون آن ون چیٹس تک محدود ہوگا، اور اگر گروپ چیٹ کی بات کی جائے یا جس شخص کے ساتھ آپ چیٹ کر رہے ہیں اس کے پاس واٹس ایپ نہیں ہے، تو گوگل میٹ کا آپشن ڈیفالٹ ہو گا۔اب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ بہت جلد صارفین کو یہ آپشن ملے گا کہ وہ ویڈیو کالز کے لیے واٹس ایپ یا گوگل میٹ میں سے کسی ایک کو منتخب کر سکیں گے۔ اس فیچر کی لانچ کی تاریخ ابھی تک نہیں بتائی گئی، لیکن یہ بہت جلد فعال ہونے کی امید ہے۔
گوگل میسیجز کا ایسا فیچر جو واٹس ایپ کی ضرورت کو ختم کردے گا
5