لاہور( سپورٹس ڈیسک)نسیم شاہ کے جڑواں بھائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ بھارت میں موجود یوٹیوب شو پر اپنے موقف کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کی نسیم شاہ سے حیرت انگیز مشابہت نے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی۔ نسیم شاہ کا ہمشکل بھارت کے ایک تنازعے پر برہمی کا اظہار کر رہا تھا، مگر سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کی نسیم شاہ سے مشابہت پر زیادہ تبصرے کیے۔سوشل میڈیا پر لوگوں نے مزاحیہ انداز میں تبصرے کیے، ایک صارف نے کہا کہ یہ بالکل نسیم شاہ کا بھائی لگ رہا ہے، اور کچھ کرکٹ مداح تو کنفیوژ بھی ہوگئے اور سمجھنے لگے کہ یہ نسیم شاہ ہی ہیں۔ دیگر نے ہنستے ہوئے مشورہ دیا کہ نسیم شاہ کو بھارت کے مسائل چھوڑ کر چیمپئنز ٹرافی پر توجہ دینی چاہیے، یا پھر اپنی بولنگ پر دھیان دینا چاہیے۔یہ ویڈیو اور اس کے ردعمل نے “نسیم شاہ کے بچھڑے بھائی” کے نئے لقب کو جنم دیا، جو سوشل میڈیا پر مذاق کا باعث بن رہا ہے۔
نسیم کا جڑواں بھائی بھارت میں مل گیا، ویڈیو وائرل
5