لندن ( ہیلتھ ڈیسک) ڈاکٹر ڈینیئل ایمن کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ الٹرا پروسیسڈ فوڈز، جو عموما زیادہ چینی، نمک، اور چکنائی پر مشتمل ہوتے ہیں، دماغی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔ ان غذاں کا زیادہ استعمال ڈپریشن اور دیگر ذہنی مسائل کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔معدے اور دماغ کے درمیان تعلق بہت پیچیدہ ہے۔ معدے اور آنتوں میں موجود بیکٹیریا ہمارے دماغی افعال کو متاثر کرتے ہیں اور دماغ کی حالت اس سے بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ جب ہم ذہنی تنا یا پریشانی میں مبتلا ہوتے ہیں، تو یہ ہاضمے پر اثر انداز ہوتا ہے، اور دوسری جانب، اگر ہم غلط غذا کھاتے ہیں تو یہ ہمارے گٹ مائکرو بائیوٹا کو بدل کر موڈ اور ذہنی صحت پر اثر ڈال سکتا ہے۔لہذا، ایک متوازن اور صحت مند غذا، جو قدرتی اور کم پروسیسڈ ہو، دماغی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
معدے اور آنتوں کی صحت نفسیات پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے؟
5