دبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماں نے پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی کے لیے اہم اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں وزیر اعظم نے آئی ایم ایف کی توسیعی فنڈ سہولت (EEF) کے تحت پاکستان کی معیشت کی بحالی اور مستحکم ترقی پر زور دیا۔ انہوں نے ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے کی بہتری اور نجی شعبے کی ترقی میں پیش رفت کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں اور مالیاتی نظم و ضبط کو سراہا، اور کہا کہ ملک افراط زر میں کمی کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے پاکستان کے طویل مدتی معاشی استحکام کے لیے مالیاتی نظم و ضبط، ادارہ جاتی اصلاحات اور موثر گورننس کی اہمیت پر زور دیا اور آئی ایم ایف کے تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
سربراہ آئی ایم ایف کا پاکستان کے ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کا اعتراف
8