6
پشاور( اباسین خبر)وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے لیبیا میں پاکستانی کشتی کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے حادثے میں پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 16 شہریوں کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی۔وزیراعلی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ انہوں نے حادثے میں لاپتہ دس پاکستانی شہریوں کی خیریت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔