10
پشاور( اباسین خبر)پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت کو تباہ کیا جائے تو ملک نہیں چل سکتا۔پشاور میں نجی ٹی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ 77 سال کی عمر میں مجھے اٹک جیل کے سامنے مارا گیا، میری تذلیل کی گئی اور 9 دن تک مجھے سی ٹی ڈی میں رکھا گیا، جو کہ انصاف کا تقاضا نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ “تم ہمارے بھائی اور بچے ہو، یہ سوچیں کہ آپ ملک کو کہاں لے کر جا رہے ہو۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ملک کی سب سے بڑی عدالت کو تباہ کیا جائے تو ملک نہیں چل سکتا۔