اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے اہم اختیارات واپس لے لیے ہیں۔وفاقی کابینہ نے وزارتِ خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اب ٹیکس پالیسی سازی اور ٹیکس وصولی کو الگ الگ کر دیا گیا ہے، اور ایف بی آر صرف ٹیکس وصولی تک محدود رہے گا۔ ایف بی آر کا کام اب صرف ٹیکس تجاویز پر عمل درآمد تک محدود ہوگا۔ٹیکس پالیسی آفس براہِ راست وزیرِ خزانہ اور ریونیو کو رپورٹ کرے گا، اور حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کرے گا۔یہ آفس ٹیکس پالیسیوں کا تجزیہ کرے گا، ڈیٹا ماڈلنگ اور اکنامک فورکاسٹنگ کے ذریعے تجاویز کی جانچ کرے گا۔ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ٹیکس پالیسی سازی اور وصولی کو خود مختار رکھا جائے گا۔آئندہ مالی سال سے ٹیکس پالیسی آفس اپنا کام شروع کر دے گا، لیکن نوٹیفکیشن میں اس کی عمل درآمد کی تاریخ شامل نہیں ہے۔
وفاقی حکومت نے ایف بی آر سے اہم اختیارات واپس لے لیے
4