4
کراچی ( کامرس ڈیسک)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں بڑی کمی دیکھنے کو ملی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت 50 ڈالر کم ہو کر 2,883 ڈالر فی اونس ہوگئی۔مقامی مارکیٹ میں بھی 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4,700 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 1 ہزار 500 روپے ہوگئی۔اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت 4,030 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے ہوگئی۔