1
کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپڈیٹس سامنے آگئیں۔اختتام پذیر کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا۔ 100 انڈیکس 1,762 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 112,085 پر بند ہوا۔انڈیکس کا ہفتے میں 3,533 پوائنٹس کے بینڈ میں اتار چڑھا رہا۔ بلند ترین سطح 113,482 جبکہ کم ترین سطح 109,948 رہی۔شیئر بازار میں 2.62 ارب شیئرز کے سودے ہوئے اور کاروبار کی مالیت 136 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 201 ارب روپے کے اضافے سے 13,851 ارب روپے ہوگئی۔