5
پشاور( اباسین خبر)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں 16 ہزار سے زائد اساتذہ کی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ نئی بھرتیوں کا مقصد معیاری تعلیم کا فروغ ہے، ساتھ ہی یہ بھرتیاں صوبے کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔محکمہ تعلیم کے پی کے مطابق اسامیوں کی تفصیلات جلد ہی محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر جاری کر دی جائیں گی، جس کے ذریعے امیدوار درخواست دے سکیں گے۔