کوئٹہ ( اباسین خبر)محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق صوبے میں سرکاری اسکولوں کی مجموعی تعداد 15,270 ہے۔ تاہم، ان اسکولوں میں سے 10,285 اسکولوں میں بجلی کی سہولت موجود نہیں، 9,014 اسکولوں میں پینے کا صاف پانی نہیں ہے، اور 6,912 اسکولوں میں ٹوائلٹس کی سہولت نہیں ہے۔ علاوہ ازیں، 5,996 اسکولوں کی چاردیواری بھی نہیں ہے، جبکہ 3,000 اسکولز کھلے آسمان تلے قائم ہیں۔پانچ برسوں میں اسکولوں کے لیے ترقیاتی بجٹ میں 50 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، اور رواں مالی سال کے بجٹ میں 25 ارب سے زائد کی رقم ترقیاتی منصوبوں کے لیے رکھی گئی ہے۔ یہ دستاویزات حکومت کی اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کی عکاسی کرتی ہیں۔
بلوچستان ،5996 سرکاری اسکول چاردیواری سے محروم
4