نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کا سلامتی کونسل سے غزہ میں انسانی بحران روکنے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہپاکستان نے سلامتی کونسل میں فلسطینی مسئلے پر سخت موقف اپناتے ہوئے غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کو جنگ نہیں، بلکہ بے دخلی، نسلی صفایا اور تباہی کی مہم قرار دیا۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ میں شہریوں پر بمباری اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی سوچی سمجھی کارروائیاں ہیں جن کا مقصد فلسطینی قوم کو ان کے وطن سے مٹانا ہے۔عاصم افتخار نے عالمی برادری سے یو این چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے دفاع کی اپیل کی، اور سوال کیا کہ کیا سلامتی کونسل اپنی ذمے داری نبھائے گی یا المیے سے منہ موڑ لے گی؟ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو انصاف اور امن کی امید ہے اور ان کی مایوسی نہیں ہونی چاہیے۔پاکستان نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ دوبارہ دہرایا، جو دو ریاستی حل کی ضمانت فراہم کرے گا۔
غزہ میں انسانی بحران: پاکستان کا سلامتی کونسل سے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ
7