7
کوئٹہ ( کامرس ڈیسک)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلوگرام چینی کا تھیلا 300 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔ نئے سال کے آغاز پر چینی کی قیمت میں ایک بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 50 کلوگرام چینی کے تھیلے کی قیمت 6750 روپے تک پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق، چینی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں دکانداروں کو چینی 140 روپے فی کلو کے حساب سے مل رہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے فی کلو قیمت میں 12 روپے تک کا اضافہ متوقع ہے۔