جاپان(ہیلتھ ڈیسک)جاپانی ٹوائلٹ بنانے والی معروف کمپنی “ٹوٹی” نے ایک پبلک سروس انانسمنٹ (PSA) جاری کیا ہے جس میں صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ٹوائلٹ پیپر سے اپنے ٹوائلٹ سیٹ صاف کرنے سے گریز کریں۔ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی، جس میں ایک صارف نے شکایت کی کہ اس کی نئی نصب کردہ ٹوٹی سیٹ ٹوائلٹ پیپر سے صاف کرنے کے بعد کھرچ گئی ہے۔یہ مسئلہ سامنے آنے کے بعد کمپنی نے فوری طور پر اس پوسٹ پر ردعمل ظاہر کیا اور اس بات کی وضاحت کی کہ ٹوائلٹ سیٹ کا مواد حساس ہوتا ہے اور اسے ٹوائلٹ پیپر سے صاف کرنے کی بجائے نرم اور صاف کپڑے سے صاف کیا جانا چاہیے تاکہ سیٹ کی سطح کو نقصان نہ پہنچے۔ اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے کمپنی نے صارفین کو ہدایت دی کہ وہ سیٹ کے خراب ہونے سے بچنے کے لیے مناسب دیکھ بھال کریں۔ٹوٹی کمپنی کے اس قدم کا مقصد نہ صرف اپنے صارفین کو آگاہ کرنا تھا بلکہ یہ بھی یقینی بنانا تھا کہ ان کے مصنوعات کی پائیداری اور معیار پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔
ٹوئلیٹ کو ٹوائلیٹ پیپرز سے کبھی صاف نہ کریں، جاپانی ماہر نے خبردار کردیا
6