لاہور( سپورٹس ڈیسک)آئی جی ریلویز پولیس نے کوئٹہ کے ہیڈ کانسٹیبل زاہد قیوم کی بیٹی اور قومی باکسنگ چیمپئن ملائکہ زاہد کو ان کی شاندار کارکردگی پر ایک لاکھ روپے کا خصوصی انعام دیا۔سینٹرل پولیس آفس ریلویز لاہور میں ہونے والی تقریب میں آئی جی ریلویز پولیس نے ملائکہ زاہد کی صلاحیتوں اور کامیابیوں کو سراہا۔ ملائکہ نے اب تک قومی ویمن باکسنگ میں 5 اور دیگر ٹورنامنٹس میں 19 گولڈ میڈلز جیتے ہیں، جبکہ 6 پروفیشنل باکسنگ مقابلوں میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔آئی جی ریلویز پولیس نے ملائکہ کو اپنی تعلیم جاری رکھنے اور مزید محنت کرنے کی ترغیب دی۔ ملائکہ اور ان کے والد زاہد قیوم نے آئی جی کی توجہ اور انعام پر شکریہ ادا کیا۔ملائکہ زاہد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کا عالمی سطح پر نام روشن کریں گی۔
ہیڈ کانسٹیبل کی بیٹی قومی باکسنگ چیمپئین کیلیے خصوصی انعام
7