ادیس ابابا(مانیٹرنگ ڈیسک)ایتھوپیا میں باراتیوں کو لے کر جانے والا ٹرک دریا میں گر کر 71 افراد کی جان لے گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، حادثے میں 68 مردوں اور 3 خواتین کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ کئی افراد شدید زخمی ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق، یہ سانحہ تیز رفتاری اور ٹرک میں زائد مسافروں کی موجودگی کے باعث پیش آیا۔ ٹرک شادی میں شرکت کے لیے جا رہا تھا اور تمام ہلاک شدگان قریبی رشتہ دار تھے۔ حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، جبکہ مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ایتھوپیا میں ٹریفک حادثات کا معمول بن چکے ہیں، جن کی وجوہات میں خراب گاڑیاں، ناقص ٹریفک نظام اور قوانین کی خلاف ورزیاں شامل ہیں۔
ایتھوپیا: باراتیوں کا ٹرک دریا میں کرنے سے 71 افراد ہلاک
9