اسلام آباد( اباسین خبر)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ وہ نہ تو اسٹیبلشمنٹ اور نہ ہی کسی دوسرے ملک کے دبا پر کوئی ڈیل کریں گے۔عمران خان کی بہن علیمہ خان نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ کا مذاق بنایا گیا ہے اور وہ اپنے تمام کیسز لڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ قانونی جنگ لڑ رہے ہیں تو انہیں کسی قسم کی ڈیل کی ضرورت نہیں ہے۔علیمہ خان نے عمران خان کے حوالے سے بتایا کہ 9 مئی کی سازش پہلے سے تیار کی گئی تھی اور جن لوگوں نے 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی چھوڑ دی، ان کے کیسز معاف کر دیے گئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں سی سی ٹی وی فوٹیج چوری کرنے والوں کا کردار تھا۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ 26 نومبر کو لاتعداد افراد لاپتہ ہو گئے ہیں اور لال مسجد کی طرح لاشیں دفنائی گئی ہیں۔ ان کے مطابق عمران خان کے دو اہم مطالبات ہیں: 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل اور بے گناہ قیدیوں کی رہائی۔علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ بنی گالہ میں ہاس اریسٹ پر نہیں جائیں گے، اور توشہ خانہ کے دوسرے کیس کو بھی پہلے کیس کی طرح حل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 6 دسمبر کو القادر یونیورسٹی کیس کی سزا سنائی جائے گی اور ان کیسز کا خاتمہ اعلی عدالتوں میں ہو جائے گا۔
اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کروں گا، عمران خان
5