کوئٹہ( اباسین خبر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور ان کی مدد سے سریاب کو ماضی کی محرومیوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے نمائندوں نے اختیارات کے باوجود عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی ترقی کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے اپنے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264 کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران بتایا کہ انہوں نے پانچ سالہ ترقیاتی پلان تیار کیا ہے، جس میں ذاتی اور گروہی مفادات کی بجائے اجتماعی مفاد کو ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سریاب کو ماضی میں جان بوجھ کر محروم رکھا گیا تھا اور اس علاقے کے ترقیاتی منصوبے صرف کاغذوں تک محدود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اور ان کی ٹیم کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اور اس کے لیے تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے پانچ سالہ پلان بنایا گیا ہے۔نوابزادہ رئیسانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اتحادی اراکین اسمبلی حلقے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں اور حلقے کے عوام کا پیپلزپارٹی پر اعتماد اس بات کا گواہ ہے کہ ہم نے عوامی خدمت کے لیے محنت کی ہے۔
سریاب کوئٹہ کے ماتھے کا جھومر اور حکومتی کارکردگی کا عکاس ہے،جمال رئیسانی
9