8
کوئٹہ( اباسین خبر)چیف سیکریٹری بلوچستان نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ بنیادوں پر آسامیاں پر کرنے کے لیے تین ہفتوں کا وقت دے دیا۔ چیف سیکریٹری نے حکم دیا کہ اگلی میٹنگ تک تمام خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کا عمل مکمل کیا جائے۔ اس سلسلے میں چیف سیکریٹری نے باقاعدہ حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔