کوئٹہ ( اباسین خبر)بلوچستان میں یکم جنوری سے 20 دسمبر تک مختلف دہشت گردانہ حملوں اور حملوں کے دوران 296 افراد جاں بحق اور 596 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جن میں پولیس، ایف سی، سیکورٹی فورسز، فوج، کوسٹ گارڈ، لیویز، سیٹلرز، مذہبی دہشت گردانہ حملوں، ریلوے ٹریک پر دھماکے، دستی بم حملے، بارودی سرنگیں، راکٹ فائر اور بجلی کے ٹاوروں پر حملے شامل ہیں۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، جنوری میں 54 واقعات میں 15 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے۔ فروری میں 109 واقعات میں 31 افراد جاں بحق اور 126 زخمی ہوئے۔ مارچ میں 26 واقعات میں 11 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوئے، اپریل میں 31 واقعات میں 21 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوئے، مئی میں 17 واقعات میں 14 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے، اور جون میں 37 واقعات میں 7 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے۔جولائی میں 30 واقعات میں 11 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے، اگست میں 78 واقعات میں 88 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے، ستمبر میں 46 واقعات میں 14 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہوئے، اکتوبر میں 37 واقعات میں 31 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے، نومبر میں 57 واقعات میں 47 افراد جاں بحق اور 80 زخمی ہوئے۔ دسمبر میں 32 واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔اس طرح، 1 جنوری سے 20 دسمبر تک کل 563 واقعات میں 296 افراد جاں بحق اور 596 زخمی ہوئے۔
بلوچستان، 2024 میں بدامنی کے 563 واقعات، 296 افرادجاں بحق ، 596 زخمی
6