کراچی ( اباسین خبر)انڈہ موڑ کے قریب کچی آبادی میں گیس لیکیج کے باعث ایک مکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس میں میاں، بیوی اور ان کی 10 سالہ بیٹی جھلس کر زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ سرسید تھانے کی حدود میں نارتھ کراچی کے بدھ بازار کے عقب والی گلی میں مکان نمبر 73 میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق، گھر کے اندر کچن میں گیس لیکیج کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ زخمی ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ علی رضا، اس کی اہلیہ 28 سالہ فائزہ اور ان کی 10 سالہ بیٹی مریم کے طور پر کی گئی۔ رات کو گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے چولہے کو بند کرنا بھول گئے تھے، اور صبح جب ماچس جلانے کی کوشش کی تو اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے تینوں افراد جھلس گئے۔زخمی افراد کو فوری طور پر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کراچی؛ گیس لیکیج سے گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی اور 10 سالہ بچی جھلس گئے
4