3
کو ئٹہ ( اباسین خبر)بلوچستان سے اسلام آباد جانے والی مسافر بسوں پر ڈاکوں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ گزشتہ شب ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب درابن کے علاقے میں پیش آیا، جہاں 50 سے زائد مسلح ڈاکوں نے بسوں کو لوٹنے کی کوشش کی۔ جب بسوں نے رکنے سے انکار کیا، تو ڈاکوں نے فائرنگ شروع کر دی۔کوچ مالکان کے مطابق، مسافر بسوں پر فائرنگ کے دوران ایک خاتون کی موت واقع ہوئی اور دیگر چار افراد زخمی ہوئے۔ پولیس اور دیگر حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، اور ڈاکوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔